Posts

اخلاق کیا ہے؟

 اچھے کے ساتھ اچھا بن کر رہو لیکن کسی بُرے کےلیئے بُرا مت بنو، کسی جاہل اور بد تمیز کی گفتگو کے جواب میں اپنا لب و لہجہ نرم اور شگفتہ رکھو ، اپنی زبان کو پاک رکھو ، تلخ گُفتگو کے جواب میں اچھے الفاظ استعمال کیا کرو    اپنی شخصیت کی حفاظت کرو ،  کیونکہ تم پانی سے خون کے دھبے صاف کر سکتے ہو پر خون سے خون کے دھبے صاف نہیں کر سکتے ،  اس دُنیا میں جتنا مُثبت تمہارا عمل ہونا ضروری ہے اُس سے کہیں زیادہ اہم تمہارا سوچنے کا انداز ہونا چاہیئے،  زندگی میں اگر اطمینان اور خوشی کے طلب گار ہو تو اپنی سوچ کو مُثبت رکھو، جس شخص کے پاس مُثبت سوچ اور اچھے عمل کا خزانہ نہیں وہ شخص معاشرے میں آوارہ پھرنے والے جانور کی طرح ہے ،  لہذا دونوں جہانوں میں خود کو زندہ و جاوید رکھنے کےلئے اپنے ضمیر کو سونے مت دو۰  اللہ کریم سے دُعا ہے کہ وہ ہمیں نیک عمل کی توفیق دے ، ہم سے راضی ہو اور ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے: آمین

مکمل نماز کا طریقہ احادیث رسولﷺ کی روشنی میں

 💫 _*مکمل نماز نبوی احادیث سے پیش خدمت ھے*_ 💫 *مفصل با ترتیب طریقہ نماز نبویﷺ* تکبیر تحریمہ رسول اللہۖ جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو قبلہ (خانہ کعبہ) کی طرف رخ کرتے رفع الیدین کرتے اور فرماتے : اﷲ أکبردلیل: عن أبی حمید الساعدی قال: کان رسول اﷲ إذا قام إلی الصلاۃ استقبل القبلۃ،ورفع یدیہ وقال: )اﷲ أکبر) (ابن ماجہ:۸۰۳)اور آپۖ نے فرمایا: جب تو نماز کے لئے کھڑا ہو تو تکبیر کہہ۔دلیل: قال رسول اﷲ! )إذا قمت إلی الصلاۃ فکبر)(صحیح بخاری:۷۵۷، صحیح مسلم: ۳۹۷) ہاتھوں کے اٹھانے کی کیفیت آپ اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے تھے۔دلیل:عن عبد اﷲ أنہ قال: رأیت رسول اﷲ إذا قام فی الصلاۃ رفع یدیہ حتی تکونا حذو منکبیہ (صحیح بخاری:۷۳۶، صحیح مسلم:۳۹۰)یہ بھی ثابت ہے کہ آپ اپنے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھاتے۔دلیل: عن مالک بن الحویرث: أن رسول اﷲ! کان إذا کبر رفع یدیہ حتی یحاذی بھما أذنیہ (صحیح مسلم:۳۹۱)لہٰذا دونوں طرح جائز ہے، لیکن زیادہ حدیثوں میں کندھوں تک رفع الیدین کرنے کا ثبوت ہے۔ یاد رہے کہ رفع الیدین کرتے وقت ہاتھوں کے ساتھ کانوں کا پکڑنا یا چھونا کسی دلیل سے ثابت نہیں۔مردوں کا ہمیشہ کانوں تک اورعورتوں ...